اگلی بار اقراء کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بناؤں گا، یاسر حسین

معروف اداکار یاسر حسین نے کہا ہے کہ وہ اگلی بار اپنی اہلیہ و اداکارہ اقراء عزیز کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بنائیں گے۔

اداکار نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹا گرام پر اپنی اہلیہ و اداکارہ اقراء عزیز کی تصویر شیئر کی جس میں وہ زبان دِکھاتی ہوئی نظر آرہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Yasir Hussain (@yasir.hussain131)

انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میں اگلی بار اقراء کو اپنی ہدایت کاری میں بننے والے پراجیکٹ کا حصہ بنانا چاہوں گا۔

یاسر حسین نے اہلیہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ اقرا کو اپنے ساتھ دیکھ کر مجھے اُس کی یاد بھی نہیں آئے گی۔

یاسر حسین نے اقرا سے مخاطب ہوتے ہوئے پوچھا کہ اس بارے میں آپ کیا کہنا چاہیں گی؟

اداکار شوہر کے پوچھنے پر اقراء نے کہا کہ اُنہیں یہ آئیڈیا پسند آیا۔

واضح رہے کہ یاسر حسین نے حال ہی میں اداکاری کے بعد ہدایتکاری کے میدان میں بھی قدم رکھ دیا ہے۔

The post اگلی بار اقراء کو اپنے پراجیکٹ کا حصہ بناؤں گا، یاسر حسین appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email