اداکارہ صدف کا بیان اتنا کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟غنا علی کا سوال

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنا علی نے ماڈل صدف کنول کے بیان پر اپنے ردِ عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اُنہوں نے جو کہا وہ اُن کی رائے ہے، ہم اس موضوع کو اتنا کیوں گھسیٹ رہے ہیں۔

غنا علی نے اپنی انسٹاگرام پر جاری کی گئی اسٹوری میں لکھا کہ ہم صدف کے موضوع کو بہت زیادہ کیوں گھسیٹ رہے ہیں؟

اداکارہ نے لکھا کہ صدف نے اپنے بیان میں صرف اپنی رائے دی اور بتایا کہ اس بات پر یقین رکھتی ہیں یا پھر وہ ایسے کرتی ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ اگرچہ فیمینزم ہونے سے آپ کا اچھی بیوی ہونے یا نہ ہونے سے کچھ لینا دینا نہیں ہے۔

اداکارہ غنا نے لکھا کہ ہمیں نور مقدم کیس یا اُس جیسے دیگر موضوعات پر توجہ دینی چاہیئے اور ایسے بے وقوفانہ موضوعات پر بات نہیں کرنی چاہیئے۔

واضح رہے کہ صدف کنول نے کہا تھا میرا ماننا ہے کہ آپ اپنے شوہر کو شوہر سمجھیں اور شوہر کا درجہ اوپر ہونا چاہیئے کیوں کہ وہ آدمی ہے، بیوی کو کھلاتا ہے، بچوں کو سنبھالتا ہے، میں بھی اگرچہ کام کرتی ہوں لیکن شوہر کے مقابلے میں نہیں آسکتی۔

 

 

 

 

The post اداکارہ صدف کا بیان اتنا کیوں گھسیٹا جا رہا ہے؟غنا علی کا سوال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email