یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی اور لسانی تقسیم کا خاتمہ ہوگا ، فردوس عاشق اعوان

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی اور لسانی تقسیم کا خاتمہ ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے سیالکوٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم کے ویژن اوروزیر اعلیٰ کے عزم سے کل سے یکساں نصاب کانظام رائج ہونے جارہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ انگلش اردو اور مدرسے کا نصاب مختلف ہونے سے قوم منتشر تھی ، کل سے یکساں نصاب کا اطلاق ہونے جارہا ہے ، پی ٹی آئی کے ایک وعدے کی تکمیل ہونے جارہی ہے ، پی پی 38 کے ضمنی الیکشن میں پی ٹی آئی کارکنوں نے ناممکن کو ممکن بنایا ، سینٹرل پنجاب پی ٹی آئی کا مضبوط مورچہ بننے جارہا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پنجاب کا مزاج اور سوچ تبدیل ہورہی ہے ،  تھانے اور کچہری کے ساتھ جڑے مافیا کا خاتمہ ہونے جارہا ہے ، ابھی کامیابیوں کا آغاز ہے، پورے پنجاب کو پی ٹی آئی کے مضبوط نظریے سے جڑنا ہے۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ اپنے سیاسی مخالفین کی نیندیں حرام کرنے جارہے ہیں ، پی ٹی آئی یکجہتی سے اپنے تمام اہداف کو حاصل کرے گی ، اقبال کے شاہینوں کیلئے خصوصی ڈویلپمنٹ پیکیج کا اعلان کیا جارہا ہے ، اقبال کے شاہین حق کے ساتھ کھڑے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعلیٰ جلد سیالکوٹ کا دورہ کرنے جارہے ہیں ، 13اور14اگست کی رات کو ن لیگ مافیا سے نجات کا جشن منانے جارہے ہیں ، سندھ میں بھی تبدیلی کا آغاز ہوچکا ہے ،  14 اگست کا دن ہندوستان سے آزادی کا دن جوش و خروش سے منانے جارہے ہیں ، عمران خان سندھیوں کی خوشحالی کی خوشخبری دینے جارہے ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ سندھ میں ہمارے مخالفین کی چیخیں بلند ہورہی ہیں ، پی پی کا بیانیہ جو سندھ سے آرہا ہے وہ صرف ذاتی مفادات کا تحفظ ہے ، پی ٹی آئی جمہوری انداز اور ووٹ کی طاقت سے سندھ بدلنے جارہی ہے ، سندھ بدلے گا تو پاکستان بدلے گا۔

The post یکساں نصاب کے نفاذ سے طبقاتی اور لسانی تقسیم کا خاتمہ ہوگا ، فردوس عاشق اعوان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email