سلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں، مرتضیٰ وہاب

سندھ حکومت کے ترجمان مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ سلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے پیٹرول کی قیمت میں اضافے کی مزمت کرتے ہوئے کہا کہ پیٹرول کی قیمت میں اضافہ واپس لیا جائے۔

سندھ حکومت کے ترجمان نے کہا کہ ملکی عوام نے بدترین مہنگائی کے باعث قیمتوں میں اضافہ مسترد کردیا ہے۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ نااہل وفاقی حکومت ایک طرف معیشت کی مضبوطی کے نام نہاد دعوے تو دوسری طرف عوام پر معاشی بوجھ ڈال رہی ہے۔

سندھ حکومت کے ترجمان کا کہنا تھا کہ مہنگائی سے دوچار عوام کا جینا محال ہوگیا ہے لیکن عوام دشمن حکمران اپنی شاہ خرچیاں اور مراعات کم کرنے پر تیار نہیں۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ پی ٹی آئی حکومت نے کوئی ایک وعدہ وفا نہیں کیا۔ مہنگائی ختم کرنے کے دعویدار آئے روز عوام پر مہنگائی کے بم گرا رہے ہیں۔

سندھ حکومت کے ترجمان مشیر  قانون ، ماحولیات و ساحلی ترقی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ ادارہ شماریات کی رپورٹ نااہلوں کا منہ چڑا رہی ہے، خدارا ملکی عوام پر رحم اور اپنی پالیسیوں پر نظر ثانی کریں۔

The post سلیکٹڈ حکومت کو غریب عوام کی کوئی پرواہ نہیں، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email