کشمیری عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے، سردار تنویر الیاس

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ کشمیری عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے پی ٹی آئی آزاد کشمیر پارلیمانی پارٹی اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سازی کے معاملات ایک ہفتے تک مکمل ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگلے دو دن میں وزیر اعظم آزاد کشمیر کا اعلان عمران خان کر دیں گے ، مرکزی قیادت یقیناً کسی فیصلے پر پہنچ چکی ہے وزیر اعظم اور صدر آزاد کشمیر کا اعلان بھی جلد کر دیا جائے گا ، حکومت سازی مکمل ہونے پر عمران خان آزاد کشمیر اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

سردار تنویر الیاس نے کہا کہ آزاد کشمیر پاکستان کی ریاست ہے اوررہےگی ، عمران خان نے کہا وہ کشمیریوں کے سفیر ہیں اور انہوں نے سفیر بن کر دکھایا ، پی ٹی آئی متحد ہے اور رہے گی ، فاروق حیدر نے اسمبلی کو مضبوط کیا یا کمزور کیا اس کے حوالے سے سب کچھ سامنے لایا جائے گا۔

وزیراعلیٰ پنجاب کے معاون خصوصی سردار تنویر الیاس نے کہا کہ تیرہویں اور چودہویں ترمیم کےحوالے سےکیا کھویا کیا پایا سب کچھ سامنے رکھیں گے ، عمران خان کشمیرکو جتنا خودمختار کر رہے ہیں اتنا کسی نے نہیں کیا۔

The post کشمیری عمران خان کے ہر فیصلے پر لبیک کہیں گے، سردار تنویر الیاس appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email