آزاد کشمیر کی دینی جماعتوں سے ایک معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل جاری ہے ، علی امین گنڈا پور

وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر کی دینی جماعتوں سے ایک تحریری معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اجلاس میں سب نے عمران خان پر اعتماد کا اظہار کیا ، آزاد کشمیر میں تمام سیٹوں اور عہدوں کے لیے عمران خان جو فیصلہ کریں گے سب قبول کریں گے۔

وفاقی وزیرامور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین گنڈا پور نے کہا کہ آزاد کشمیر میں کل مخصوص نشستوں پر انتخاب ہو گا اسکے بعد باقی مراحل مکمل ہوں گے ، آزاد کشمیر کی تمام سیٹوں پر جیت کا سارا سہرا عمران خان کو جاتا ہے ، آزاد کشمیر انتخابات میں کشمیر کی عوام نے عمران خان پراعتماد کیا ہے۔

The post آزاد کشمیر کی دینی جماعتوں سے ایک معاہدہ ہوا تھا اس پر عمل جاری ہے ، علی امین گنڈا پور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email