پاکستان میں 3 کروڑ ویکسینیشنز مکمل کرلی گئی ہیں ، اسد عمر

وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اور این سی او سی کے رہنما اسد عمر  کہتے ہیں کہ پاکستان میں  3 کروڑ ویکسینیشنز مکمل کرلی گئی ہیں۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں انہوں نے لکھا ہے کہ پہلے کروڑ میں 1 سو 13  دن لگے ہیں جبکہ دوسرے میں اٹھائیس دن اور تیسرے میں صرف سولہ دن لگے ہیں۔

 

 

انہوں نے مزید لکھا کہ رفتار میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے جبکہ اس ہفتے کا ریکارڈ کل 9 لاکھ 34 ہزار رہا ہے۔

The post پاکستان میں 3 کروڑ ویکسینیشنز مکمل کرلی گئی ہیں ، اسد عمر appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email