وزیراعظم کشمیریوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے بھی سفیر ہیں، چوہدری محمد سرور

چوہدری محمد سرور کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کشمیریوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے بھی سفیر ہیں۔

تفصیلات کے مطابق گورنر پنجاب چوہدری محمدسرور نے مختلف وفود کی ملاقات کرتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت خطے میں دہشت گردوں اور امن دشمنوں کا سہولت کار ہے، پاکستان میں امن واستحکام بھی بھارت سے برداشت نہیں ہورہا ہے، بھارت افغان امن عمل کیخلاف بھی سازشوں سے باز نہیں آرہا ہے، اسرائیلی اور بھارتی افواج فلسطین اور کشمیرمیں دہشتگردی کر رہی ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ دنیا میں امن کیلئے کشمیر اور فلسطین کا مسئلہ کل نہیں آج ہی حل کرنا ہوگا، پاکستان امن کے ساتھ ہے اور ملکی دفاع پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، پاکستان نے خطے میں امن کیلئے سب سے زیادہ قر بانیں دیں ہیں، ہم پاکستان کو حقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنانا چاہتے ہیں۔

گورنے پنجاب کا مزید کہنا ہے کہ عوام کی ترقی اور فلاح وبہبود میں کسی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے، عوام ملک کو عدم استحکام کاشکار کر نیوالوں کیساتھ نہیں حکومتی بیانہ کیساتھ کھڑے ہیں، وزیر اعظم عمران خان آئین وقانون کی حکمرانی پر یقین رکھتے ہیں پیچھے نہیں ہٹیں گے، ملک میں اداروں میں اصلاحات کے لیے موجودہ حکومت عملی اقدامات کر رہی ہے۔

The post وزیراعظم کشمیریوں کیساتھ ساتھ فلسطینیوں کے بھی سفیر ہیں، چوہدری محمد سرور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email