تمام سینٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، سارہ اسلم

پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں اضافے کے باعث سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر سارہ اسلم نے مختلف سیکٹرز کے  اسپیشل ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

سیکرٹری سارہ اسلم کا کہنا ہے کہ تمام سینٹرز پرویکسین وافر مقدار میں موجود ہے ، صرف اور صرف  ویکسینیشن ہی کورونا وائرس  کے  خلاف  واحد اور موثر علاج ہے جبکہ شہری بلاضرورت گھر سے باہر نکلنے اور اجتماعات میں جانے سے بھی مکمل اجتناب کریں۔

انہوں نے بتایا کہ پنجاب بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 356,920 ہو گئی ہے جبکہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران صوبے بھر سے 709 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

سارہ اسلم نے مزید بتایا کہ صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 11,057 ہو گئی ہے جبکہ صوبہ بھر میں اب تک مجموعی طور پر 6,174,842 ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔

دوسری جانب سارہ اسلم  نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کر دیا ہے کہ محرم الحرام میں عزاداروں کی سہولت کے لیے موبائل ویکسی نیشن کا انتظام کیا گیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ امام بارگاہوں اور مجالس کے داخلی راستوں پر ٹیمیں ویکسی نیشن کے لیے موجود ہوں گی جبکہ محرم الحرام کی مجالس اور جلوسوں کے شرکاء کورونا کے ایس او پیز پر لازماً عمل کریں۔

واضح رہے کہ انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ صوبہ بھر میں  مجموعی  طور پر اب تک 16,501,984  شہریوں کو ویکسین لگائی جا چکی ہے۔

 

 

 

The post تمام سینٹرز پر ویکسین وافر مقدار میں موجود ہے، سارہ اسلم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email