مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان

مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ جموں وکشمیر میں چسپاں کئے گئے پوسٹروں میں 05 اگست 2019 کو جموں و کشمیر کی تاریخ کا ایک سیاہ دن قرار دیا گیاہے۔

واضح رہے کہ بھارتی حکومت نے 05 اگست 2019 کو مقبوضہ جموں وکشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کرکے علاقے کاسخت فوجی محاصرہ کیا تھا۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ  کشمیری عوام پانچ اگست کے بھارتی اقدام کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ مقبوضہ کشمیر میں بھارت کشمیریوں کا قتل عام بند کرے، بھارت مقبوضہ کشمیر پر جبری قبضہ ختم کرے، تنازعہ جموں و کشمیر کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل کیا جائے۔

The post مقبوضہ کشمیر میں 5 اگست کو یوم سیاہ منانے کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email