بلوچستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا

بلوچستان کے16 اضلاع میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا۔

 کوآرڈینیٹر راشدرزاق  کا کہنا ہے کہ پولیو مہم میں 7 ہزار 192ٹیمیں بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے پر مامور ہونگی جن میں 6006 موبائل ٹیمیں، 370 ٹرانزٹ پوائنٹس اور444 فکسڈ سائٹس شامل ہیں۔

انہوں نے بتایا ہے کہ  انسداد پولیو مہم کے لیے تمام تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

واضح رہے کہ مہم کے دوران 16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلائے جائیں گے۔

The post بلوچستان میں پانچ روزہ پولیو مہم کا آغاز کل سے ہوگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email