شہزاد رائے کو شادی کی انوکھی پیشکش، گلوکار کے جواب نے سب کو حیران کر دیا

پاکستان میوزک انڈسٹری کے معروف گلوکار و سماجی کارکن شہزاد رائے کو سوشل میڈیا صارف کی جانب سے شادی کی انوکھی پیشکش کی گئی ہے۔

سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز گلوکارشہزاد رائے نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر مٹھائی اور سبز چائے کی تصویر شیئرکی اور کیپشن میں لکھا کہ سبز چائے کو ہمیشہ مٹھائی پر ترجیح دینا چاہیئے کیونکہ زندگی میں جو تھوڑی خوشی مل سکتی تھی وہ بھی نہ ملے۔

شہزاد رائے کے اس ٹوئٹ پر ایک خاتون صارف نے اُنہیں شادی کی انوکھی پیشکش کر دی۔

ثنا خان نامی ایک خاتون صارف نے گلوکار شہزاد رائے کے اس ٹوئٹ پر رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ آپ مجھ سے شادی کر لیں کیونکہ میں آپ کو روزانہ اپنے خون سے سبز چائے بنا کر دیا کروں گی۔

شہزاد رائے نے خاتون صارف کی پیشکش پر جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ براہِ مہربانی! ایسی باتیں نہ کہیں ورنہ لوگ مجھے ویمپائر کہنا شروع کر دیں گے۔

گلوکار کے رد عمل پر خاتون صارف نے کہا کہ اب آپ نے مجھے جواب دے ہی دیا ہے تو مجھ سے شادی بھی کر لیں۔

 

The post شہزاد رائے کو شادی کی انوکھی پیشکش، گلوکار کے جواب نے سب کو حیران کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email