ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا امکان

 ملک کے مختلف شہروں میں آج بارشوں کا امکان بتایا جارہا ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق آج اسلام آباد ، خطۂ پوٹھوہار ، سیالکوٹ،  گجرات، نارووال، لاہور،  گوجرانوالہ، منڈی بہاؤالدین ،فیصل آباد ، سرگودھا، میانوالی، لیہ، بھکر، ڈیرہ غازی خان، ایبٹ آباد ، مانسہرہ ، کوہستان ، شانگلہ ، بونیر،  سوات ،  دیر، مالاکنڈ، مردان، صوابی،  چارسدہ ، پشاور ، کرم ، کرک ، کوہاٹ ، بنوں سمیت کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھی تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارشوں کا امکان ہے۔

دوسری جانب کراچی میں بھی شام کے اوقات میں ہلکی بارش اور بوندا باندی کا امکان ہے۔

واضح رہے کہ آج ریکارڈ کیے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت میں دالبندین ، دادو، شہید بینظیر آباد 43 ، نوکنڈی ،سکھر، روہڑی اورسبی میں 42 ڈگری سینٹی گریڈریکارڈ کیا گیا ہے۔

 

The post ملک کے بیشتر شہروں میں بارشوں کا امکان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email