ملک میں نالائقوں کی حکومت مسلط ہے ، شازیہ مری

شازیہ مری کا کہنا ہے کہ ملک میں نالائقوں کی حکومت مسلط ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کی رہنما شازیہ مری  نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ کورونا کے باعث انسان مر رہے ہیں اور نیازی حکومت ڈرامہ بازی میں مصروف ہے۔

انھوں نے کہا ہے کہ سندھ حکومت کو اپنے شہریوں کی صحت اور زندگی عزیز ہے، چیئرمین بلاول بھٹو کے بیان پر اسد عمر کا رد عمل حقیقت کے منافی اور غیرزمیدارانہ ہے، اسد عمر میں اہلیت ہوتی تو انہیں وزیر خزانہ کے عہدے سے برطرف نہ کیا جاتا۔

پیپلز پارٹی کی رہنما نے کہا ہے کہ معیشت انسانی صحت سے مشروط ہے، قوم پوچھتی ہے کہ کورونا کے حوالے سے ملنے والے پیسے کہاں ہیں؟

انھوں نے مزید کہا ہے کہ اگر کورونا وبا پھیلی اور خدانہ خواستہ بھارت جیسے حالات ہوئے تو ذمہ دار عمران خان ہونگے، یہ ایک المیہ ہے کہ عمران نیازی کو کسی چیز کی سمجھ نہیں اور وہ ملک کے اہم عہدے پر مسلط کیئے گئے ہیں۔

The post ملک میں نالائقوں کی حکومت مسلط ہے ، شازیہ مری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email