پی ڈی ایم کے سربراہ نے جلسہ سندھ ملتوی کردیا

پی دی ایم اے کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  نے جلسہ سندھ کورونا وائرس کے تیزی سے بڑھتے ہوئے کیسز  کے باعث ملتوی کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کراچی کا جلسہ ملتوی کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ پی ڈی ایم کے سیکرٹری جنرل شاہد خاقان عباسی نے تمام پارٹیوں کو اگاہ کردیا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ جلسے کی نئی تاریخ کا اعلان جلد مولانا فضل الرحمان کریں گے، جلسہ موئخر کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم کے سربراہ مولانافضل الرحمان نے شاہد خاقان عباسی سے مشاورت کے بعد کیا ہے۔

واضح رہے کہ پی ڈی ایم کے زیراہتمام 13 اگست کو کراچی میں جلسہ ہونا تھا۔

The post پی ڈی ایم کے سربراہ نے جلسہ سندھ ملتوی کردیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email