ایلیمنٹری کالج دروش میں ریسکیو1122کے اہلکاراور آئی ٹی اے دروش

دروش(زیل نمائندہ)انصاف ٹیچر ایسوسی ایشن تحصیل دروش کے ایک وفد نے صدر آئی ٹی اے تحصیل دروش کی قیادت میں اے سی دروش سے انکے دفتر ملاقات کی۔ ملاقات میں اسسٹنٹ کمشنر دروش کو ایلیمنٹری کالج رائیٹ دروش میں رسکیو1122کے اہلکارو ں کو رکھنے پر اپنے تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔

چونکہ05ستمبر2020سےرائیٹ دروش میں میل اور فیمل ٹیچرز کے فیس ٹو فیس سیشن شروع ہورہا ہے۔جبکہ رسکیو1122کے اہلکاروں کی غیرقانونی قبضے کی وجہ سے متعلقہ ادارے کی کارکردگی متاثر ہورہا ہے۔

اُنہوں نے ڈپٹی کمشنر چترال،تحصیل میونسپل افسیر دروش سے پرزور مطالبہ کیا کہ رسکیو1122دروش کے رہائش کے لئے 5ستمبر2020سے پہلے پہلے کوئی متبادل بندوبست کرے تاکہRITEدروش میں طلباء وطالبات کا اہم سیشن متاثر نہ ہو۔

Print Friendly, PDF & Email