اسماعیلی والنٹئیرز کور کی طرف سے ریشن کے سیلاب زدہ گاؤں میں امدادی سرگرمیاں جاری

ریشن (زیل نمائندہ) حالیہ دنوں سیلاب سے متاثر ہونے والے ریشن میں اسماعیلی والنٹئیرز کور (IVC) کی طرف سے امدادی سرگرمیاں زوروشور سے جاری ہیں۔ جمعرات کے روز والنٹئیرز کے 50 کے قریب جوانوں نے سیلاب سے تباہ شدہ گھروں سے ملبہ نکالنے میں مدد دی۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا تھا کہ مشکل کی اس گھڑی میں والنٹئیرز، الخدمت فاؤنڈیشن، ٹائیگر فورس اور مقامی رضاکاروں کی خدمات لائقِ تحسین ہیں۔ انہوں نے آغاخان ایجنسی فار ہیبیٹاٹ (AKAH) کی خدمات کو بھی سراہا جنہوں نے خراب موسم اور ممکنہ سیلاب کی پیشگی اطلاع دی اور سیلاب کے بعد بےگھر خاندانوں میں خوراک اور خیمے تقسیم کیے۔ انکا کہنا تھا کہ والنٹئیرز کی خدمت کا جذبہ دیدنی ہے جو چترال میں قدرتی آفات سمیت ہر مشکل وقت میں انسانیت کی خدمت کیلئے صفِ اؤل میں شامل ہوتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email