صوبائی امیر جے یو آئی چترال کے دورے پر

چترال (زیل نمائندہ) جمعیت علمائے اسلام (ف) کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عطاء الرحمن اور جنرل سیکرٹری مولانا عطاء الحق درویش صوبائی مجلس عاملہ کے ارکان کے ہمراہ پارٹی کی تنظیمی دورے پرچترال میں موجود ہیں۔صوبائی امیر لوئر اور اپر چترال کے مختلف مقامات پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کررہے ہیں اور پارٹی کی تنظیم سازی میں مصروف عمل ہیں۔ دورے کے موقع پر شمولیتی پروگرامات بھی ہورہے ہیں اور بہت سے سیاسی خاندان دوسری پارٹیوں کو چھوڑ کر جمیعت علماء اسلام (ف) میں شمولیت اختیار کررہے ہیں۔ جے یو آئی لوئر چترال کے جنرل سیکرٹری حافظ انعام میمن کی طرف سے شدہ پریس ریلیز کے مطابق صوبائی امیراور سنیٹرمولانا عطاء الرحمان جو مرکزی چئیر مین مولافضل الرحمان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں اپنی ٹیم کے ہمراہ لوئر چترال کے مجلس عاملہ کے اراکین سے خصوصی ملاقات کریں گے۔ انہوں نے پارٹی کارکنان کی طرف سے صوبائی قیادت کی چترال آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے انہیں خوش آمدید کہا ہے۔

Print Friendly, PDF & Email