چکدرہ تا شندور روڈ کو سی پیک سے نکالنے کے خلاف دروش میں اجلاس

دروش( زیل نمائندہ ) دروش میں آل پارٹیز کا ایک ہنگامی اجلاس زیر میزبانی ہدیتہ الھادی پاکستان   بمقام  دروش زیر صدارت مرکزی نائب امیر ہدتیہ الھادی پاکستان رضیت با اللہ منعقد ہوا۔ جس میں سابق وزیر اعظم نواز شریف اور سابق وزیر اعلیٰ کے پی کے پرویز خٹک کے دورہ بیجنگ میں چکدرہ چترال شندور روٹ کو سی پیک متبادل روٹ ڈکلئیر  کیا گیا تھا۔  جس پر فوری طور پر کام کا آغاز بھی ہونا تھا لیکن بد قسمتی سے کام کا آغاز ابھی تک نہیں ہوا۔ اجلاس میں امیرجمعیت علما ءاسلام تحصیل دروش مولانا محمد آمین ، امیر جماعت اسلامی تحصیل محمد عالم خان ،نائب امیر تحصیل دروش نقیب اللہ ،مولانا خان شیرین جنرل سیکرٹری ہدیتہ الھادی دروش،قسور اللہ قریشی سابق ناظم ،اکرام حسین ایڈوکیٹ صدر دروش بار ، زمرت شاہ ایڈوکیٹ ،(ر) صوبیدار عبدا لرشید  عوامی نیشنل پارٹی، عمران الملک جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ (ن) نے شرکت کی اور ان اطلاعات پر افسوس کا اظہار کیا کہ  اب اس  پراجیکٹ کو ختم  کیا جارہا ہے ۔مقررین نے اس بات پر زور دیا کہ سی پیک خالی ایک روڈ نہیں بلکہ بہت سارے ترقیاتی کاموں کا مجموعہ ہے۔

اس موقع پر مقررین نے  حکومت سے مطالبہ کیا  کہ اس منصوبے کو کسی بھی صورت ختم نہیں کیا جائے کیونکہ اس  پراجیکٹ کے ختم ہونے سے اس پورے خطے کو شدید معاشی  نقصان کا اندیشہ ہے  اور ساتھ ساتھ سنٹرل  ایشا  (چترال تاجکستان) کے لیے بھی جو روڈ بننا تھا اس پر بھی برا اثر پڑے گا۔ ہم   صوبائی اور مرکزی حکومت کو آگاہ کرتے ہیں  کہ دیر اپر ، دیر لوئیر  ، باجوڑ  چترال لوئیر اورچترال اپر کے لاکھوں عوام ساتھ ہونے والی اس  زیادتی  پر شدید احتجاج کیا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email