حکومت کی طرف سے ہماری زمین کا سودا منظور نہیں، سابق ایم این اے

چترال(زیل نمائندہ) سابق ممبرقومی اسمبلی شہزادہ افتخارالدین نے اپنے ایک اخباری بیان میں کہا ہےکہ پاکستان تحریک انصاف کی وفاقی حکومت گلگت بلتستان کے ووٹروں کو خوش کرنے کے لیے چترال کی زمین شندور کو متنازعہ بنانے  کی کوشش کررہی ہے جوکہ سراسر نااہلیت پر مبنی ہے۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ حکمران الیکشن  کے وقت گلگت کے عوام کو خوش کرنے کےلیے تاریخ کو مسخ کرکے یہ سوداکرنا چاہتے ہیں جوکہ کسی بھی طور چترال کے عوام کو قابل قبول نہیں ہے۔ سابق ایم این اے نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ شندور خیبر پختونخوا کا حصہ تھا، حصہ ہے اور حصہ رہے گا اور کوئی مائی کا لعل شندور کو اپنے سیاسی مقاصد کے لیے استعمال کرنے کا بھی نہ سوچے ۔ انہوں نے صوبائی حکومت کو بھی نشانے پر لیتے ہوئے کہا کہ وزیراعلیٰ کا اس معاملے میں خاموش رہنامعنی خیز ہے۔جب  عوامی نیشنل پارٹی کی حکومت میں گلگت کی طرف سے شندور کےمعاملے میں شوشہ چھوڑنے کے بعد وزیر اعلیٰ امیر حیدر خان ہوتی اور وزیراطلاعات میاں افتخارحسین نے دوٹوک الفاظ میں اس فعل کی مذمت کی تھی مگر آج کا وزیر اعلیٰ مرکزی قیادت کے ساتھ سیاسی مقصد کے لیے چترال کی زمین بھیجنے پر تلے ہوئے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email