گولین میں سیلاب کی وجہ سے چار گاؤں متاثر

گولین(زیل آن لائن) اطلاعات کے مطابق پیر کی صبح گولین گول میں سیلابی ریلوں کی وجہ سے  وادی گولین کے گاؤں بوباکا،اسغور، پائین اورروغیل متاثرہوئے ہیں  ۔ گاؤں بوباکا میں تین گھر، ایک مسجد ،تین مویشی خانےاور دکانیں   سیلاب سے متاثرہوئے ہیں تاہم اب تک کی اطلاعات کے مطابق کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔ سیلاب کی وجہ سے رابطہ سڑکیں  بہ جانے کے ساتھ ساتھ بجلی کے کھمبوں کوبھی نقصان پہنچا ہے۔  حفاظتی پشت ، آب پاشی اور آب نوشی کا نظام  بھی کافی حد تک متاثر ہوا ہے۔

ڈسٹرکٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ یونٹ لوئر چترال  اور ریسکیو 1122کے مطابق گزشتہ رات گولین میں شدید بارش کی وجہ سے سیلاب ریلے آئے جس سے متعدد مقامات پر سڑکیں سیلاب کی نذر ہوچکی ہے۔ خدشہ تھا کہ یہ سیلاب گلیشئر کے پھٹنے(GLOF)کی وجہ سے آیا ہے تاہم متعلقہ ادارے سیلاب کی وجہ شدید بارش بتاتے ہیں۔ ریسکیو1122 اور اسسٹنٹ کمشنر لوئر چترال کی سربراہی میں امدادی ٹیمیں متاثر علاقے کی طرف روانہ ہوئی ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email