دُکھی انسانیت کی خدمت میں دلی سکون ملتا ہے،سینیٹرطلحہ محمود

چترال (زیل نمائندہ) طلحہ محمود فاونڈیشن کے چیئر مین سینیٹر طلحہ محمود نے کہا ہے کہ  دْکھی انسانیت کی خدمت سے رضائے الٰہی کے ساتھ ساتھ دلی سکون بھی ملتا ہے اور اسی بنا پر مہنگائی اور مشکلات کے دور میں ہمیں اردگرد بسنے والے کمزور طبقات کا خیا ل رکھنے کا مشن جاری رکھوں گا اور اس میں دوسرے اہل ثروت حضرات کو شامل کرکے ان مسائل میں کمی لانے کے لیے کردار ادا کرتا رہوں گا۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے  فاونڈیشن کے زیر اہتمام چترال پریڈ گروانڈمیں سینکڑوں افرادمیں امدادی راشن پیکچ کے ساتھ ساتھ نقدی رقم تقسیم  کے موقع پر اپنے خطاب  میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہمیشہ کی طرح مشکل کی اس گھڑی میں ہماری فاونڈیشن مستحق اور ضرورت مند لوگوں کے ساتھ اپنی تعاون جاری رکھے گی۔انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس لاک ڈاون نے پورے ملک کی طرح وادی چترال میں بھی لوگوں کو یکساں طور پر متاثر کیا ہے، بہت سے گھرانوں کا انحصار روزانہ محنت مزوری کرنے والے افرادیا  دوسرے شہروں میں کام کرنے والے افراد کی آمدنی پر ہے جو لاک ڈاون کی وجہ سے اپنی کمائی سے محروم ہوگئے ہیں جبکہ دیہاتوں میں بھی سماجی دوری کا لحاظ رکھتے ہوئے کاروبار جاری رکھنا مشکل ہو گیا ہے۔ایسے میں محمد طلحہ محمود فا ونڈیشن کی جانب سے کرونا وائرس اورلاک ڈاون کی وجہ سے ضرورت مند خاندانوں میں راشن کی تقسیم کا سلسلہ جاری ہے۔انہوں نے ملک میں کام کرنے والے مخیرحضرات اورنجی اداروں سے مطالبہ کیا ہے کہ چترال جیسے پسماندہ علاقوں میں ترجیحی بنیادوں پرکام کیاجائے مل جل کر معاشرے کے کمزور طبقات کے مسائل کے حل کے لیے  کردار ادا کرنا ہوگا۔سینیٹر طلحہ محمود نے کہاکہ ہمارے بزرگوں اورپاک فوج کے جوانوں نے وطن عزیزاورہمارے لیے  عظیم قربنایاں دی ہے ہمیں اپنی فوج سے بے حد پیار ہے اور انہیں ان کی قربانیوں کا بھی احساس ہے جسے ہم انتہائی قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email