بونی گول   سڑک اور پل کی منظوری پر عوامی نمائندوں  اور انتظامیہ کا شکریہ، عمائدین علاقہ

بونی (زیل نمائندہ )پیر کے دن اپر چترال کی ضلعی  انتظامیہ نے ڈی سی اپر چترال شاہ سعود  اورایگزیکٹیو انجینئر سی اینڈ ڈبلیو  اپر چترال  کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے بونی گول قاسماندہ روڈ  اور بونی گول پُل کی منظوری دے دی جس پر  کام کا آغاز جلدہوگا۔  اس موقع پر تحصیلد ار مستوج  ربنواز  خان  اور  ایس ڈیو نے پورے پروجیکٹ کا معائنہ کیا  اور  پراجیکٹ پہ کام جلد ی شروع کرنے کی یقین دہانی کرائی۔یہ پراجیکٹ  تین مرحلوں پر  مشتمل  ہو گا۔ پہلا  مرحلہ شماشیلی سے لیکر لوٹ دور تک محیط ہوگا،دوسرا    مرحلہ  خورانڈوک لوٹ دور سے لیکر سنگلاندہ  اور قاسماندہ کے آخری  گھرانے تک محیط ہوگا جس میں ایک لنک روڈ کے ذریعے لوٹ چھتُرقاسماندہ کو بھی مین روڈ سے منسلک کیا جائے گاجبکہ تیسرے مرحلے میں بونی گول ندی پر  پُل کی سنگِ بنیاد رکھاجائے گیاجس سے پراسنِک، چیاندور اور بزاندہ کے عوام  مستفید ہونگے۔ اس  پروجیکٹ کو  عملی شکل دینے   میں  ایم پی اے ہدایت الر رحمان اور ایم این اے  عبدلا اکبر چترالی دونوں نے نہایت ہی اہم کردار ادا کئے ہیں۔  پروجیکٹ کی  فنڈنگ  ایم این اے  ”پاک  پی ڈبلو ڈی فنڈ“ سے مختص کی گئی تھی۔ د ریں ا ثنا  منصوبے  کے بارے میں مقامی لوگوں کی رائے جاننے کی  غرض سے‘  پہلے ایک میٹنگ  منعقد کی گئی جس میں مقامی لوگوں نے  نہ  صرف کثیر تعداد میں شرکت کی بلکہ نئے منصوبے کو بھی بے  حد تک  سراہا۔ میٹنگ کی صدارت الواعظ فراموز خان نے سرانجام دی‘   پھر گولڈن محرکہ سوسائٹی وا  تاجر  یونین بونی بازار کے صدر محمد شفیع نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا  اور امید ظاہر کی وقت کی نزاکت کو سامنے رکھتے ہوئے پروجیکٹ پر کام  کے حوالے کوئی دریغ نہیں کیا جائے گا۔  میٹنگ کے آخر میں   چیر مین چپس وا  ڈی سی اپر چترال کے  فوکل پرسن برائے کرونا آگاہی  رحمت علی جعفر  نے مقامی لوگوں کی نمائندگی کرتے ہوئے  ایم پی اے  ہدایت رحمٰن، ایم این اے  عبدالاکبر چترالی اور ڈی سی اپر چترال شاہ سعود  کا  خاص شکریہ ادا کیا کہ جن کی کاوشوں  سے بلاآخر بونی گول کے لوگوں کا دیرینہ  خواب تکمیل کی طرف گامزن ہے۔

 

Print Friendly, PDF & Email