اپر چترال کے مختلف علاقے سیل

بونی (زیل نمائندہ) کورونا وائرس کے متاثرین کے پیش نظر اپر چترال کی انتظامیہ نے اپر چترال  کے مختلف علاقوں جن میں بونی(موڑگرام)،کوراغ(سیداندور) اور ریشن (راغین ) شامل ہیں سیل کردیا گیا ہے۔ مکرم خان افریدی‘ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر  موڑکہو/ تورکہو،  جہانزیب خان سب ڈویژنل  پولیس آ فیسر مستوج اور دوسرے ذمہ داروں نے  متاثرہ خاندانون سے  ان  کے  گھروں میں جاکر   ملیں‘ان کی  خیریت دریافت کی اور انتظامیہ کی طرف سے بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی ۔ انہوں نے متاثرین کو اپنے اپنے گھروں میں قرنطینہ کرنے کی تاکید کیں۔  درین اثنا چترال پولیس اور لیویز  کے  جوانوں کو  متاثرہ گھروں  اور ان سے متصل دوسرے گھروں  کی سختی سے نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی اور غیر ضروری نقل و حرکت پر مکمل پابندی لگا دی گئی‘ تاکہ  علاقے کے دوسرے لوگوں کو اس موزی مرض سے محفوظ رکھا جاسکے۔  یاد رہے   ہفتے کے دن  اپر چترال میں صرف  چوبیس گھنٹوں  کے اندر کورونا کے17 پا زیٹیو  کیس سامنے آ ئے تھیں جن میں 14 کا  تعلق بالترتیب بونی،کوراغ، ریشن  اور موڑکہو  سے ہے جبکہ باقی کا تعلق ضلع دیر سے ہے۔ دوسری طرف پورے  چترال میں  کورونا  وائرس کے کیسوں میں خاظر خواہ  میں اضافے  کی وجہ سے  اپر چترال کے ہیڈکواٹر بونی  کے گاؤں  قاسماندہ گول  میں  لوگوں نے اپنی مدد آپ کے تحت اپنے  گاؤں کے داخلی راستے پر  ایک  کیمپ  لگا دیاہے‘ جہاں پانی اور صابن وغیرہ  دستیاب ہونگے جس کے تحت  بغیر ہاتھ دھوئے اور بغیر   ماسک پہنے کسی کو بھی اندر داخل ہونے  نہیں  دیا جائے گا۔ ساتھ ایک دوسرے سے مصافحہ کرنے  سے بھی گریز کردی گئی ہے۔   

Print Friendly, PDF & Email