بنگ یارخوں میں انٹرنیٹ سروس کے لیے طلبہ کا احتجاج

اپر چترال (زیل نمائندہ) یارخون کے مرکزی مقام بانگ میں  ملک کے طول وعرض میں زیر تعلیم مختلف یونیورسٹیوں اور کالجوں کے سینکڑوں طلباو طالبات نے علاقے میں انٹرنیٹ کنکشن کی خراب صورت حال اور آن لائن کلاسوں سے محرومی کے خلاف احتجاجی جلوس نکالا اور جلسہ منعقدکیا جس سے اسٹوڈنٹس لیڈرز نے حکومت سے پرزور مطالبہ کیاکہ علاقے میں ٹیلی نار کمپنی کی 2Gسروس کو  اپ گریڈکرکے3Gکیا جائے۔انہوں نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ کرونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر اس سال مارچ کے مہینے سے سینکڑوں اسٹوڈنٹس تعلیمی اداروں کی بندش کے باعث اپنے گھروں میں مقیم ہیں اور اب مختلف اداروں میں آن لائن کلاسیں شروع کی گئیں ہیں لیکن اس علاقے میں ٹیلی نار کی 2G سروس کی وجہ سے وہ ان کلاسوں میں شامل نہیں ہوسکتے جس کے نتیجے میں ان کا قیمتی تعلیمی سال ضائع ہونے کا خطرہ پیداہوگیا ہے۔ انہوں نے حکومت اور متعلہ سروس کے ذمہ داروں  کو خبر دار کرتے ہوئے کہاکہ مطالبہ منظور نہ ہونے کی صورت میں وہ سڑک کو بلاک کرکے احتجاج کرنے پر مجبور ہوں گے۔

Print Friendly, PDF & Email