وفاقی بجٹ میں جامعہ چترال کی تعمیر و ترقی کے لے رقم مختص 

چترال (زیل نمائندہ) جامعہ چترال کے ترجمان کی جانب سے جاری کیے گئے ایک پریس ریلیز کے مطابق وفاقی حکومت نے یونیورسٹی کے انفراسٹرکچر کی تعمیر اور دوسرے ترقیاتی اخراجات کی مد میں پی ایس ڈی پی 2020-21   میں  1724.458ملین روپے کی  خطیر رقم مختص کردی ہے۔ اس سے پہلے یونیورسٹی کے پراجیکٹ ڈائیریکٹر ڈاکٹر بادشاہ منیر بخاری نے فروری میں مجوزہ منصوبے کی پی سی ون تیار کرکے ایچ ای سی میں جمع کرادیا تھا جسے بعد میں11 مارچ  کو ایچ ای سی میں منعقدہ ایک اعلیٰ سطحی ڈی ڈی ڈبلیو پی اجلاس میں پیش کرکے منظوربھی کرالیاتھا۔  اس خبرپر جامعہ چترال کے طلبہ اور عملہ سمیت علاقے سے تعلق رکھنے والے تعلیم و تحقیق کے شعبے سے وابستہ تمام افراد میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔ انہوں نے پورے صوبے کے اندرمذکورہ پی ایس ڈی پی میں شامل اعلی تعلیم کے شعبے کے آدھے درجن سے بھی کم منصوبوں میں جامعہ چترال کو بھی شامل کرنے پروفاقی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email