دولوموچ ٹاؤن شپ کو ڈی ایس ایل کی فراہمی پر محکمہ کے شکرگزار ہیں، سرتاج احمد خان

چترال (زیل نمائندہ) چترال شہر کے نواحی ٹاؤن شپ دولوموچ میں معززین کے ساتھ ڈی ایس ایل سروس کی فراہمی کے حوالے سے منعقدہ اجلاس میں چترال چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر سرتاج احمد خان نے کہا کہ  علاقے میں اس سہولت کی فراہمی ایک دیرینہ مطالبہ تھا  جس کے لیے پی ٹی سی ایل کے شکر گزار ہیں۔  انہوں نے کہاکہ کرونا وائرس کے حملے کے ساتھ اس کی اہمیت اور ضرورت میں کئی گنااضافہ ہوگیاہے جس میں سکولوں سے لے کر یونیورسٹیوں تک زیر تعلیم اسٹوڈنٹس ان لائن تعلیم حاصل کررہے ہیں جس کے لیے انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہاکہ وہ پی ٹی سی ایل کے اعلیٰ حکام کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہیں اور کریم آباد سمیت شوغور اور دوسرے علاقوں میں ٹیلی فون ایکسچنج لگائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او فضل الٰہی نے ضلعے کے اندر ٹیلی فون اور متعلقہ سہولیات کی فراہمی میں سرتاج احمد خان کی انتھک کوششوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ ان کی کوششوں سے ہی چترال ٹاؤن کے علاوہ دروش سے لے کر وریجون، شاگرام، لوٹ کوہ اور مستوج تک اپٹیکل فائبر کے کیبل بچھائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہاکہ دولوموچ  میں  128 لائن ڈی ایس ایل لائن دستیاب ہیں۔ اس موقع پر پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اسرار صبورنے ایجوکیشن میں انٹرنیٹ کی اہمیت پر روشنی ڈالی اور اہالیان دومولچ پر زور دیا کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں جوکہ پی ٹی سی ایل نے محدود مدت کے لئے پیکج کا بھی اعلان کیا ہے۔ مقامی کمیونٹی کے رہنما لیاقت علی اور علی اکبر قاضی  نے انٹرنیٹ کی وجہ سے انقلا بی تبدیلیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہاکہ اب تجارت بھی اسی ذریعے ہوسکتی ہے اور چترال کی مصنوعات کی مارکیٹنگ بھی اس ذریعے سے ہوسکے گی جس کے لیے کمیونٹی کو تیار رہنا چاہئیے۔ انہوں نے پی ٹی سی ایل کے ایس ڈی او، سرتاج احمد خان اور اسرار صبور کا شکریہ اداکیا۔

Print Friendly, PDF & Email