کالاش قبیلے کا مشہور تہوار چیلم جوشٹ اختتام پذیر

بمبوریت (گل حماد فاروقی) گذشتہ پندرہ سالوں سے انتہائی سخت سیکیورٹی میں منایا جانے والا دنیا کی قدیم ترین ثقافت کے حامل علاقے کے باشندوں کا مقامی تہوار اس سال انتہائی جوش اور جذبے سے منایا گیا۔ موجودہ حکومت کے سیاحتی اقدامات کے باعث کثیر تعداد میں غیر ملکی سیاحوں نے بھی کالاش قبیلے کے مذہبی تہوار چیلم جوشٹ میں خصوصی شرکت کی۔

اس سال تہوار کی ایک خاص بات یہ بھی تھی کہ اسی وادی یعنی بمبوریت سے تعلق رکھنے والے مخصوص اقلیتی نشست پر ممبر صوبائی اسمبلی اور ڈیڈک کے چئیرمین وزیرزادہ نے بھی صوبائی اسمبلی کے دیگر اقلیتی ممبران کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کی۔ تین دن جاری رہنے والا یہ تہوار جمرات 16 مئی 2019 کو اختتام پذیر ہوا۔

Print Friendly, PDF & Email