نو روزہ ڈیڈ لائین ختم ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ ختم نہ ہونے پربونی مستوج روڈ بلاک

پرواک (حمید حقی )اپر چترال کے عوام نے نو روزہ ڈیٹ لائین  ختم  ہونے کے باوجود لوڈشیڈنگ کا مسئلہ  حل نہ کرنےاور محکمہ برقیات کا عوام کیساتھ کی جانے والی ناراوا سلوک بدستور جاری رکھنے کے خلاف خراب موسم اور ٹھٹھرتی سردی کے باوجود بمقام پرواک بھرپور احتجاج کرتے ہوے ایک گھنٹے کیلیے بونی ٹو مستوج روڈ علامتی طور پر بلاگ کر دیے۔

تفصیلات کے مطابق مستوج کے عوام نے ضلعی اور صوبائی حکومت کو خبردار کرتے ہوے نو دنوں کے اندر سب ڈویژن مستوج میں جاری بجلی کی ناروا لوڈشیڈنگ کو ختم کرنے کیلیے اقدامات کرنے کیلیے نوٹسز دیے تھے۔تاہم ڈیڈلائین مکمل ہونے کے باوجود موجودہ ضلعی حکومت اور منتخب نمائندوں کی جانب سے کسی بھی طرح کےتعاون نہ کرنے اور مدتوں سے جاری لوڈشیڈگ برقرار رکھنے کے خلاف احتجاجی مظاہرہ  کیا گیا اور حکومت اور مقامی نمائندوں کے خلاف شدید نعرہ بازی  کی گئی ۔

عوام نے  منتخب نمائندوں کے رویے کو قابل افسوس اور عوام دشمن قرار دیتے ہوے عوامی مسائل حل ہونے تک احتجاجی سلسلہ جاری رکھتے ہوے مزید 8جنوری تک ڈیڈلائین دیتے ہوے احتجاج موخر کر دیا گیا ۔ اس موقع پر  عمائیدین  علاقہ کی طرف سے شدید غم وغصے کا اظہار بھی کیا گیا۔

اور 8جنوری  تک عوامی مسائل حل کرنے اور بجلی کی بلا تعطل رسائی ممکن بنانے کیلیے کوششیں کرنے پر زور دیا گیا۔ بصورت دیگر 8جنوری کے بعد مکمل شٹر ڈاون ہڑتال اور احتجاج کیساتھ ساتھ قومی و صوبائی اسمبلی ممبران کے علاوہ مختلف بلدیاتی نمائندہ گان کے خلاف عدم اعتماد کی تحریک چلانے کا بھی فیصلہ کیا۔

Print Friendly, PDF & Email