ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمان کا یو۔سی کوہ کا دورہ،

کوغذی (ایم۔فاروق )تفصیلات کیمطابق جمعرات کے سہ پہرممبر صوبائی اسمبلی چترال مولانا ہدایت الرحمان کوغذی کا مختصر دورہ کیا ۔ اس دوران ان کے ہمراہ پارٹی کے ارکان بھی موجود تھے۔  واپڈا آفس کوغذی میں گولین گول ہائیڈرو پاور کے پراجیکٹ ڈائریکٹر جاویدآفریدی اور واپڈا آفیشل سٹاف کے ساتھ بھی ملاقات کی ۔ اس ملاقات میں گولین گول پراجیکٹ پر عوام کی بنیادی مطالبات(مقامی لوگوں کی ملازمتیں، بجلی کی رائیلٹی،فنڈ  کی منظوری اور دیگر مسائل ) کے حوالےسے اظہار خیال کیا گیا۔

بعد ازاں ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمان نے گولین ویلی، مروئی ،موری لشٹ اور برنس سمیت یوسی کوہ کے دیگر دیہات کی عوام سے ملاقات کے بعدواپسی پر کوغذی میں پاکستان پیپلز پارٹی ضلع چترال کے سینئر وائس پریزیڈنٹ شریف حسین کے دولت خانے پر کوغذی کے لوگوں سے ملاقات کی ۔

کوغذی کی عوام نے اپنے مہمان کا پر رونق استقبال کیااور شریف حسین صاحب کے دولت کدے پر ایک مختصر نشست ہوئی ۔ اس اجلاس کا آغازباقاعدہ طور پر تلاوت قرآن پاک سے ہوا جسکی سعادت مہتمم جامعہ تعلیم القرآن کوغذی قاری بشیر احمد نے حاصل کرلی۔ بعد ازاں چئیرمین گولین گول پاور کمیٹی کوغذی شریف حسین نے اپنے مہمان کا خصوصی طور شکریہ ادا کرتےہوئے کہا کہ کوغذی میں تعمیر شدہ گولین گول پراجیکٹ سے علاقے میں ترقی تو ہوئی لیکن متاثرین اپنے حقوق کےلئے ابھی تک در بدر کی ٹھوکریں کھا رہے ہیں ،انکے  بنیادی مطالبات منظور نہیں ہوئے جن میں لائن بچھاتے کے دوران درختوں کی بے دریغ کٹائی کے جائز معاوضے، مشیلیک کی زمینات کی مکمل ادائیگی ، واٹر چینلز کی بحالی ، رائیلٹی بنیاد پر بجلی کی فراہمی اور CBM کے تحت منظور شدہ تین کروڑ رقم شامل ہیںجو کہ ابھی تک کوغزی کے متاثرین کو ادا نہیں کی گئی ہے۔

 واضح رہے کہ ایم۔پی۔اے مولانا ہدایت الرحمان نے کہا کہ واپڈا میں دوسرے اضلاع کے لوگوں کو ملازمت دینے کے حوالے سے من گھڑت باتوں کی یقین دہانی کے لیے تمام ریکارڈ چیک کرلیا جس میں کچھ روز قبل چترال کے دوسرے علاقوں کے دو افراد کو بھرتی کیا گیا ہےباقی سٹاف کو سزا کے طور پر دیگر اضلاع سے کوغذی تبادلہ ہوا ہے۔ انھوں نے مزید کہاکہ CBM فنڈ(3کروڑ) کے حوالے سے پی۔ڈی  جاوید آفریدی کےبقول کوغذی کی عوام کی نا اتفاقی کی وجہ سے یہ فنڈ تاخیر کا شکار ہے جبکہ گولین کی عوام کو عنقریب ادا کی جائے گی ۔ تاہم حتمی طور پر یہ فیصلہ طے ہوا کہ پاور کمیٹیکی میٹنگ کے بعد ایم۔پی۔اے چترال مولانا ہدایت الرحمان پراجیکٹ ڈائریکٹر سے ملاقات کرکے یہ فنڈ اور دیگر مسائل حل کرنے میں اپنا کردار ادا کرے گا جس پر شرکاء نے انکا شکریہ ادا کیا۔

Print Friendly, PDF & Email