ملکی صورت حال کے پیش نظر چترال میں کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی ہائی الرٹ

چترال:( ایم۔فاروق )ملک میں موجودہ صورت حال کے پیش نظر ضلع چترال میں اپنی خدمات سر انجام دینے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کو بہتر بنانے کےلئے پاک فوج اور چترال پولیس کی مشقیں جاری ہیں۔

 یادرہے کہ گزشتہ ہفتے کراچی میں چینی قونصلیٹ حملے کے بعد ضلع چترال میں بھی مختلف میگاپراجیکٹس پر کام کرنے والے غیر ملکی باشندوں کی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیاہے ۔ ڈی۔پی۔او چترال کیپٹن ریٹائرڈ محمد فرقان بلال نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتےہوئے کہا تھا کہ موجودہ حالات کے پیش نظر چترال میں مقیم غیر ملکیوں کو مکمل تحفظفراہم کیا جائے گا

اور اس مقصد کے لیے خصوصی فورس اہلکار تعینات کیے جائیں گے جوکہ ہر قسم  کی صلاحیت اور جدید ہتھیاروں سےلیس ہونگے۔انھوں نےکہا کہ چترال ایک پرامن ضلع ہونے کے باوجود غیر ملکی باشندوں کیسیکورٹی کو مظبوط بنانا ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہیں۔

واضح رہے کہ ان غیر ملکی باشندوں کی تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے چترال پولیس کے سربراہ کی ہدایت پر آرمی/سکاوٹس کے باہمی تعاون سے واپڈا کالونی کوغزی اور لاوی ہائیڈرو پاور پراجیکٹ میں "Mock Excersice” کی گئی ۔موک ایکسرسائز رہرسل اس مقصد کے لئے کی جاتی ہے تاکہ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں فوری اقدامات اٹھائے جائیں اور جانی ومالی نقصان سے بچاجاسکے

Print Friendly, PDF & Email