جشن اپر چترال کےسلسلے میں گورنر کاٹیج میں بڑا پروگرام منعقد ہوگا

چترال(نمائندہ زیل) اپر چترال  کو الگ ضلع دینے کی خوشی میں جشن اپر چترال کے حوالے سے ایک خصوصی پروگرام ۲۸ نومبر۲۰۱۸ بدھ کی رات گورنر کاٹیج میں ایک خوبصورت پروگرام ہوگا ۔یہ بات پی ٹی آئی یوتھ ونگ چترال کے صدر ضیاء الرّحمٰن نے پی ٹی آئی افس چترال میں ڈسٹرکٹ یوتھ ونگ کے ایک میٹنگ میں کہی۔انہوں نے اپیل کی  کہ اس جشن میں شریک ہوکر اہالیان چترا ل اپنی  زندہ دلی کا  ثبوت دے۔

انہوں نے   وزیر اعظم پاکستان کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان عمران خان  نے 8 نومبر 2018 کو اپر چترال کا نوٹیفیکیشن کرکے چترال کے عوام سے کیے گئے اپنے  وعدے کو عملی جامہ پہنایا ۔جس پر یوتھ ونگ کابینہ وزیر اعظم کے ساتھ ساتھ وزیر اعلیٰ KPK محمود خان کا شکریہ اداکرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے  ہم  صدر PTI چترال عبدالطیف MPA وزیر زادہ کو انکی انتھک کوششوں پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

یوتھ ونگ کے صدر  ضیاء الرحمن اور کابینہ نے چترالی عوام سے مطالبہ کیا کہ 28نومبر کی رات گورنر کاٹیج میں جشن اپر چترال میں شرکت کرکے زندہ دل قوم ہونے کا ثبو ت دیں ۔یوتھ کابینہ نے وزیر اعلٰی KPK محمود خان اور صدرPTI چترال عبدالطیف  اور جناب MPA وزیر زادہ پر اپنے مکمل اعتماد کا اظہار کیااور چترال کےلیے  56 کروڑ روپے مختص کرنے پر صوبائی حکومت و صدر عبدلطیف و MPA وزیر زادہ کا شکریہ ادا کیا۔یوتھ ونگ نے متفقہ طور پر اظہار علی شاہ کو فنانس سیکڑیری اور معین الدین کو ڈپٹی انفارمیشن سیکڑیری نامزد کیا۔

Print Friendly, PDF & Email