Saeed Ahmad

نئے ضلعے کانوٹیفیکشن جاری کرنے پر وزیر اعلیٰ کے مشکور ہیں ۔ تحریک حقوق عوام چترال

چترال ( زیل نمائندہ) تحریک حقوق عوام چترال کی جانب سے جاری شدہ ایک پریس ریلیز کے مطابق تحریک حقوق عوام چترال کے سرپرست اعلی جناب حاجی سعید احمد خان نے کہا ہے کہ  میں اپنی اور تحریک حقوق عوام چترال کی جانب سے وزیراعلیٰ محمودخان کا شکریہ ادا کرتاہوں کہ انہوں نے اپر چترال کے ضلع کا نوٹفیکیشن کردیا۔اور امید کرتے ہیں کہ آٹھارب روپے نئے ضلع کے تعمیر کے لیئے مختص کئے جائیں گے جس سے اپر اور لوئر چترال دونوں ترقی کی راہ پر گامزن ہونگے ۔  اسکے ساتھ ساتھ ہم پرزور اپیل کرتے ہیں کہ اپر چترال کی صوبائی نشست کو جلد از جلد بحال کرکے چترال کے پسماندہ عوام پر احسان فرمائیں گے

Print Friendly, PDF & Email