کوغذی گراؤنڈ میں میٹھے چشمے کی بحالی کے لیے ہنگامی طور پر قدم ا ٹھا یا جائے ضیا مہتر ژاؤ کوغذی

کوئی ڈیڑھ دو سال پہلے جب IKF کے تعاون سے گوان گراونڈ کی توسیع کی جاری تھی تو میں نے اسی وقت ایک پوسٹ کیا تھا کہ توسیع اپنی جگہ لیکن اس گراونڈ کی انفرادیت صرف کونے میں پھوٹنے والے صاف و شفاف میٹھے چشمے کی وجہ سے ہے۔لہٰذا کام کے دوران خصوصی احتیاط کی جائے کہ اس چشمے کو کوئی نقصان نہ پہنچے۔ مگر بدقسمتی سے  ٹھیکہ دار نے محض کام بھگتانے اور  پیسے ایٹھنے کی خاطر چشمے کا ستیاناس کرکے رکھ دیا ہے۔یوں بیشتر پانی پائپ میں آنے کی بجائے زیر زمین چلا گیا ہے۔ اس وقت گراؤنڈ میں کام تقریبا ختم ہونے کو ہے اور کسی بھی وقت ٹھیکہ دار اور IKF اس کو مقامی انتظامیہ کے حوالے کر سکتے ہیں۔اب بھی وقت ہےکہ متاثرہ چشمے کی بحالی کے لئے ہنگامی طور پر قدم اٹھایا جائے۔

Print Friendly, PDF & Email