چترال میں 78 واں یو م پاکستان نہایت جوش و خروش سے منایا گیا۔ پہلی بار میراتھن ریس اور جمناسٹک کے کرتب بھی دکھائے گئے۔

چترال(گل حماد فاروقی) ملک کے دوسرے حصوں کی طرح چترال میں بھی 78 واں قرارداد پاکستان کا قومی دن نہایت جوش و حروش سے منایا گیا۔ اس تقریب کو ضلع انتظامیہ، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس اور چترال پولیس، ڈسٹرکٹ سپورٹس نے مشترکہ طور پر منایا۔ اس دن کی مناسبت سے پہلی بار چترال میں میراتھن ریس یعنی دوڑ کے مقابلے ہوئے۔ میراتھن ریس اسامہ شہید پارک سے شروع ہوکر عبدالولی خان بائی پاس روڈ سے گزرتے ہوئے چترال سکاؤٹس کے پولو گراؤنڈ میں احتتام پذیر ہوا۔اس ریس میں اول آنے والے طالب علم کو پانچ ہزار، دوسرے نمبر کو تین ہزار اور تیسرے نمبر پر آنے والے طالب علم کو دو ہزار روپے کا نقد انعامات سے نوازا گیا۔


یوم پاکستان کے سلسلے میں مردان سے جمانسٹک کے کھلاڑی بھی حصوصی طور پر بلائے گئے تھے۔ جنہوں نے انتہائی اونچائی سے چھلانگ لگاکر حاضرین کی سے خوب داد سمیٹی۔ دوسرے مرحلے میں انہوں نے سائیکل پر سوار شحص کے کندھے پر بچے کو بٹھایا اور اس کے اوپر سے چھلانگ لگایا جبکہ تیسرے مرحلے میں سریا کے گول رنگ جس پر آگ کے شعلے بھڑک رہے تھے اس کے بیچ میں سے نکل کر حاضرین کو محظوظ کیا۔ آخر میں انسانی بندھن سے مینار پاکستان بنایا جس میں کھلاڑی ایک دوسرے کے کندھے پر چڑھ کر قومی پرچم لہرایا۔


فرنٹیر کور پبلک سکول کے طلباء و طالبات نے پانچوں صوبوں میں ثقافتی لباس اور روایات کی نمائندگی کرتے ہوئے ٹیبلو پیش کیے اور محتلف زبانوں میں قومی نغمے پیش کئے۔ اس موقع پر محتلف سٹال بھی لگائے گئے تھے جس میں دستکاری، چترالی ثقافت، کیلاش ثقافت، کتب ، جنگلی حیات کی تصاویر ،کیلنڈر، اور ریسکیو والوں سٹال شامل تھے ۔


ایف سی پی ایس سکول کے اساتذہ نے رضاکارانہ طور پر بچوں کے چہروں پر مفت پینٹنگ کی جن پر قومی پرچم بناکر بچے خوش ہوتے رہے۔ یوم پاکستان کی تاریحی دن منانے کے سلسلے میں پولو میچ، ٹیبلو، سٹیج ڈرامہ، تقریری مقابلے، اس دن کی تاریخی پس منظر کو خاکے کی صورت میں پیش کرنے کیلئے طلباء و طالبات کی قومی شحصیتوں کی شکل میں فرفارمنس کو لوگوں نے نہایت سراہا۔ چترال کے رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتخار الدین، رکن صوبائی اسمبلی سلیم خان، ضلع ناظم مغفرت شاہ، ڈپٹی کمشنر ارشاد علی سودھر، کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین اور دیگر نے اپنے خطاب میں طلبہ اور نوجوان نسل

پر زور دیا کہ یہ مملکت خداداد نہایت قربانیوں کے بعدآزاد ہوا ہے اور ان کو چاہئے کہ اس ملک کی حفاظت، تعمیر و ترقی میں کسی قربانی سے دریغ نہ کرے۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس فیسر عبد الرحمت نے مقامی صحافیوں سے باتیں کرتے ہوئےبتایا کہ اس قومی دن منانے کے سلسلے میں اس مرتبہ خصوصی طور پر پانچ قسم کے مختلف کھیل پیش کیے گئے جن کو حاضرین نے نہایت سراہتے ہوئے اس سےمحظوظ ہوئے۔

اس رنگارنگ تقریب سے لطف اندوز ہونے کیلئے کثیر تعداد میں طلباء، طالبات ، والدین، سول و فوجی افسران، اساتذہ، اور تمام طبقہ فکر کے لوگوں نے شرکت کی۔ آخر میں مہمان خصوصی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے طلباؤ طالبات اور کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔ ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر نے بتایا کہ آئندہ ہر سال اس قومی دن کو منانے کیلئے کھیل کود اور اس قسم کے مثبت سرگرمیوں کو ترتیب دی جائے گی۔ کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کا کہنا ہے کہ مثبت سرگرمیوں اور کھیل کود میں نوجوان نسل مشغول ہوکر کبھی انتہا پسندی کی طرف راغب نہیں ہونگے۔اس دن کو چار چاند لگانے کیلئے ایک دوستانہ پولو میچ بھی کھیلا گیا۔

Print Friendly, PDF & Email