چترال میں PTIخواتین کاکوئی ونگ نہیں ہے،ضلعی ترجمان

پاکستان تحریک انصاف چترال کے ترجمان انجنئیر خالد محمود نے ایک بیان میں کہا ہے کہ ملاکنڈ ریجن کے صدر محمود خان کا ڈسٹرکٹ وتحصیل کی تنظیم سازی کے نوٹیفیکشن کے بعد چترال میں مختلف یونین کونسلز کی تنظیم سازی کا کام مکمل ہونے والا ہے لیکن تاحال چترال میں خواتین کی کوئی  تنظیم نہیں بنی ہے اور نہ کہ صوبائی  اور ریجنل لیول پر اس قسم کی تنظیمات بنی ہیں- لہٰذا چترال میں پی ٹی آئی  کی جو خواتین فعال دیکھائی دے رہی ہیں وہ کسی بھی مقامی تنظیم کے عہدیداراں نہیں ہیں اور جو سرگرمیاں وہ انجام دے رہی ہیں وہ اپنی طرف سے کررہی ہیں ۔ پی- ٹی – آئ چترال کی لیڈرشپ کو اس قسم کے سرگرمیوں سے منسوب نہ کیا جائے-

Print Friendly, PDF & Email