پی پی پی چترال کا ممبرشپ مہم،لوگوں کا تانتابندھارہا

چترال(زیل نیٹ) عام انتخابات 2018ء قریب آتے ہی مختلف پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔چترال میں پاکستان پیپلزپارٹی  ممبرشپ مہم کے حوالے سے دوسری سیاسی پارٹیوں کے مقابلے میں سبقت  لے رہی ہے۔ گزشتہ دو مہینوں سے جاری اس مہم میں کئی افراد پارٹی میں ممبر شپ حاصل کرچکے ہیں اور رفتہ رفتہ ممبران کی تعداد میں اضافہ دیکھنے کو مل رہا ہے۔جمعہ کے روز ایم پی اے سلیم خان اور دوسرے پارٹی قائدین کی موجودگی میں  یونین کونسل چترال ون کے ممبرشپ مہم میں کافی تعداد میں لوگوں نے پی پی پی کی ممبرشپ حاصل کی اور ایم پی اے سلیم خان خود اپنے ہاتھوں سے فارم پر کرکے جیالوں کی حوصلہ افزائی کی۔پاکستان پیپلزپارٹی چترال کے سیکریٹری اطلاعات قاضی فیصل احمد سیدکے مطابق ممبرشپ مہم عام انتخابات تک جاری رہے گا اور اس حوالے سے چترال کے کونے کونے میں اس مہم کو پھیلایا جائے گا۔

Print Friendly, PDF & Email