تورکھو میں پانچ سالہ بچی میں پولیو وائرس کی رپورٹ

تورکھو(شرف الدین کاشف) تورکھو کے گاؤں ورکوپ کے رہائشی ایک بچی میں پولیو وائرس کی رپورٹ ہوچکی ہے۔اطلاعات کے مطابق وادی تورکھو کے گاؤں ورکوپ میں صفیہ بنت حضر ت یوسف کی بائیں ٹانگ معذور ہے جس کی وجہ سے وہ چلنے کے قابل نہیں ہے ۔ان کے والد کے مطابق بچی کی ٹانگ پیدائشی کمزور تھی اور اب چلنے کی عمر تک جب پہنچی تو پتہ چلا کہ وہ چل نہیں سکتی  جس سے گمان ہے کہ بچی میں پولیو وائرس سرایت کر چکی ہے۔ ہمارے نمائندے کےمطابق متاثرہ بچی کے والد کا محکمہ صحت اور EPI کے ذمہ داران سے اپیل ہے کہ وہ ترجیحی بنیادوں پر متاثرہ بچی میں پولیو وائرس کی تصدیق یا تردید کے حوالے سے کردار ادا کریں۔

Print Friendly, PDF & Email