کمانڈنٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین کاارکاری اوراوویریک کا دورہ

گرم چشمہ (نمائندہ زیل) کمانٹ چترال سکاؤٹس کرنل معین الدین نے گزشتہ دنوں گرم چشمہ کے دورافتادہ  اور پسماندہ علاقےارکاری اور اووریک کا دورہ کیا۔دورے میں کمانڈنٹ نے علاقے کے مستحق اور نادار افراد میں راشن پیکیجز ،ترپال،نقد رقم اور سکول کے بچوں میں چاکلیٹ بھی تقسیم کیے۔کمانڈنٹ چترال ٹاسک فورس کرنل معین الدین نے عمائدین علاقہ سے ملاقات کی۔عمائدین علاقہ نے علاقے کو درپیش مسائل بارے کمانڈنٹ کو آگاہ کیا جس پر کمانڈنٹ نے پاک آرمی اور چترال سکاؤٹس کی طرف سے مسائل کو حل کرنے اور ہرممکن تعاون کی یقین دہانی کی۔عمائدین علاقہ نے کمانڈنٹ چترال ٹاسک کا دورافتادہ علاقے کا دورہ کرکےلوگوں کے مسائل سُننے پر اُن کا شکریہ ادا کیا۔ 

Print Friendly, PDF & Email