شوگرام پل کے قریب گاڑی کو حادثہ ،ڈرائیور جان بحق

شوگرام(اعجازالدین) بدھ کی شام شوگرام سے ریشن جاتی ہوئی ٹوڈی گاڑی شوگرام پل کے قریب  موڑ کاٹتے ہوئے دریا میں جاگری جس کے نتیجے میں ڈرائیور رفیق اللہ ولد غفور ساکنہ شوگرام پائین جان بحق ہوئے۔اطلاعات کے مطابق لاش دریا سے برآمد کرلی گئی ہے اور پوسٹ مارٹم کے بعد سپردخاک کیا جائے گا۔گاڑی میں دو افراد سوار تھے جو معجزانہ طور پر بچ گئے۔حادثہ گاڑی کا بریک فیل ہونے کی وجہ سے پیش آیا۔

Print Friendly, PDF & Email