ترقیاتی کاموں کی بندش کی وجہ سے ژوب بلوچستان سے آئے ہوئے ایکسکیوٹر مشین مالکان بھی ایک ماہ سے بے روزگار۔

چترال(نمائندہ زیل) چترال میں موسم سرما میں اکثر ترقیاتی کام بند ہوتے ہیں مگر امسال چونکہ زیادہ سردی نہیں ہے اور عام لوگ اپنے ذاتی طور پر تعمیرات کے کام کررہے ہیں تاہم سرکاری طور پر کام نہ ہونے کی وجہ سے مقامی ٹھیکداروں کے ساتھ ساتھ مزدور طبقہ بھی بے روزگار ہے۔ ژوب بلوچستان، دیر بالا وغیرہ سے لوگوں نے ایکسکیویٹر مشین لائے ہیں تاکہ یہاں کھدائی ،کٹائی یا دیگر تعمیراتی کام میں ان کو لگاکر مزدوری کرسکے مگر یہ لوگ گرم چشمہ روڈ پر چیو پل کے قریب ایک ماہ سے بے روزگار کھڑے ہیں۔

ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے طارق عزیز نے بتایا کہ وہ دیر سے آیا ہوا ہے اور باقی تین آپریٹرز ژوب بلوچستان سے اپنے ایکسکیوٹر مشین لائے ہیں مگر ایک مہینہ ہوا ہے وہ بے روزگار کھڑے ہیں اور مزدوری نہ ہونے کی وجہ سے کھانے پینے کا خرچہ بھی نہیں نہیں نکلتا۔ ان کا کہنا ہے کہ بے روزگاری کی وجہ سے وہ بہت نالاں ہیں اگر حکومت ترقیاتی کام شروع کروائے تاکہ ان کو اجرت مل کر گھروالوں کیلئے رز ق حلال کما سکے۔
واضح رہے کہ چترال چونکہ ایک پہاڑی علاقہ ہے جہاں سڑکوں، یا کسی عمارت کی تعمیر کیلئے بیشتر اوقات پہاڑ کو کاٹنا پڑتا ہے جس کی کٹائی کیلئے جیک ہیمر اور ایکسکیویٹر مشین یا بلڈوزر استعمال کئے جاتے ہیں۔

Print Friendly, PDF & Email