وزیر اعظم کا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب

وزیر اعظم عمران خان نے پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس کل طلب کرلیا۔

 تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کی زیرِ صدارت کور کمیٹی اجلاس کل سہ پہر 4 بجے ہوگا، اجلاس میں ملکی سیاسی اور موجودہ صورتحال پر غور ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں کالعدم تنظیم کے ساتھ معاہدے پر کور کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی، وزیر اعظم عمران خان مختلف قومی امور پر کور کمیٹی کو اعتماد میں لیں گے۔

ذرائع کے مطابق ملکی معاشی صورتحال کا جائزہ لیا جائے گا، بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں پر کور کمیٹی کو بریفنگ دی جائے گی، پارٹی کے تنظیمی امور پر بھی کور کمیٹی کو آگاہ کیا جائے گا۔

The post وزیر اعظم کا پی ٹی آئی کی کور کمیٹی کا اجلاس طلب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email