ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں نیوزی لینڈ نے بھارت کو با آسانی 8 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق دبئی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔

بھارت نے پہلےبیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں  7 وکٹوں کے نقصان پر 110 رنز بنائے،بھارتی بیٹنگ لائن اپ آج پھر ناکام ہو گئ۔

بھارت کی جانب سے جڈیجہ 26 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے، ہاردک پانڈیا 23 ،راہول 18 ،روہیت شرما 14 جبکہ کپتان ویرات کوہلی نے صرف 9 رنز بنائے۔

بھارت کے 4 بلے باز ڈبل فگر میں بھی داخل نہ ہو سکے۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ٹرینٹ بولٹ  نے 3 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی ، سوڈھی 2 جبکہ ٹم ساؤتھی  اورایڈم ملئین نے 1،1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں نیوزی لینڈ  نے محتاط بیٹنگ کی اور بھارت کی جانب سے دیا ہوا111 رنز کا ہدف باآسانی 15 ویں اوور میں حاصل کر لیا۔

نیوزی لینڈ کی جانب سے ڈیرل مچل نے 49 رنز کی بہترین اننگ کھیلی،کپتان کین ولیمسن 33 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے جبکہ مارٹن گپٹل   نے 20رنز بنائے ۔

بھارت کی جانب سے جیسپرٹ بمراہ نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔

نیوزی لینڈ کے سوڈھی کو 2 وکٹیں لینے پر مین آف دی میچ کا ایوارڈ دیا گیا۔

پوئنٹس ٹیبل میں پاکستان پہلے ،افغانستان دوسرے، نیوزی لینڈ تیسرے جبکہ بھارت پانچویں نمبر پر موجود ہے۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،بھارت کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں عبرت ناک شکست appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email