بابر اعظم کی والدہ کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

بابر اعظم کی والدہ کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی والدہ کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق بابراعظم کے مینیجر کی جانب سے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اس خبر سے متعلق آگاہ کیا گیا ہے۔

انہوں نے بابر اعظم کی والدہ اور والد کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ الحمداللہ، کپتان کی والدہ گھر پر ہیں اور آپ کی دعاؤں سے صحت یاب ہو رہی ہیں۔

پوسٹ پر بابر اعظم کے مینیجر نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے مزید لکھا کہ ہم بحیثیت خاندان، نیک دعاؤں اور محبتوں کے لیے آپ سب کے شکر گزار ہیں۔

واضح رہے کہ کچھ روز قبل قومی کپتان بابر اعظم کے والد اعظم صدیقی نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر پیغام میں کہا تھا کہ بابر اعظم کی والدہ  پاک بھارت میچ کے دوران وینٹیلیٹر پر تھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں پاک بھارت میچ اس لئے دیکھنے آیا تاکہ بابر اعظم کمزور نا پڑ جائے۔

The post بابر اعظم کی والدہ کو صحت میں بہتری کے بعد اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email