ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں

پاکستان کی معروف اداکارہ ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

اداکارہ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اپنی نئی تصاویر شئیر کی ہیں جسے مداحوں کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

شئیر کی گئی تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ اداکارہ اس لباس میں ب حد خوبصورت لگ رہی ہیں۔

ماہرہ خان نے کچھ دیر قبل ہی یہ تصاویر اپنے اکاؤنٹ سے شئیر کی ہیں جسے اب تک 87 ہزار سے زیادہ لوگ لائیک کر چکے ہیں۔

اس سے قبل ماہرہ خان نے سوشل میڈیا پر اپنی قریبی دوست کے ہمراہ تصویریں شیئر کی تھیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan)

ماہرہ خان نے اپنی ایک قریبی دوست انسیا فیصل کی سالگرہ کے موقع پر اُن کے ساتھ چند تصویریں شیئر کی جس میں انہوں نے انسیا کو اپنے دل کا ٹکڑا قرار دے دیا تھا۔

اداکارہ نے پوسٹ کے کیپشن میں لکھا کہ میرے دل کا ٹکڑا، میرا مکمل دل، میں ایسا کیا کہوں جو آج تک پہلے نہیں کہا، ایسا کیا لکھوں جو آج تک پہلے تم نے نہ پڑھا ہو، تم سب جانتی ہو۔

ماہرہ خان نے لکھا کہ اُن کی دوست اُن کی ہر دعا میں شامل ہے، یہ دوستی نہیں عشق ہے ۔

ان تصویروں سے اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ اُن کی یہ دوستی کافی پرانی ہے، اِن تصویروں میں اُن کے ماضی اور حال دونوں کو دیکھا جا سکتا ہے۔

واضح رہے کہ ماہرہ خان خود سے جڑے قریبی لوگوں کے ہمراہ تصویریں سوشل میڈیا پر شیئر کرتی رہتی ہیں جنہیں اُن کے مداحوں سمیت بیرون ملک موجود انٹرنیٹ صارفین کی جانب سے بھی یکساں پسند کیا جاتا ہے۔

The post ماہرہ خان کی تصاویر سوشل میڈیا کی زینت بن گئیں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email