پیپلز پارٹی کو ہٹا کر ہم سندھ بچائیں گے، سعید آفریدی

رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی کو ہٹا کر ہم سندھ بچائیں گے۔
سعید آفریدی نے ورکر کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں کالج کے وقت سے پی ٹی آئی کا حصہ ہوں، مجھے ایم کیو ایم، اے این پی اور پیپلز پارٹی جوائن کرنے کی دعوت ملی لیکن پی ٹی آئی کو نہیں چھوڑا۔
ان کا کہنا تھا کہ میں ملائیشیا گیا تو وہاں لوگوں نے کہا وہ پاکستان سے عمران خان کے علاوہ کسی کو نہیں جانتے، عمران خان اس وقت وزیر اعظم نہیں تھے۔
سعید آفریدی کا کہنا تھا کہ کراچی کمشنر کی فروٹ سبزی سمیت اشیا کی لسٹ کے مطابق شہر میں اشیاء نہیں بکتی، لاڑکانہ میں کتے کاٹنے کی ویکسین نہیں ملتی، کراچی سے کشمور تک ٹرانسپورٹ نہیں ملتی اور پھر پیپلز پارٹی والے عمران خان کے خلاف احتجاج کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران خان سعودی عرب کے بادشاہ سے جیلوں میں قید مزدوروں کو چھڑانے کی بات کر رہے ہیں، عمران خان نے صحت کارڈ دیا، کے پی میں پولیس ریفارم کیے۔
رکن سندھ اسمبلی سعید آفریدی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے پی سے سیکھے۔

The post پیپلز پارٹی کو ہٹا کر ہم سندھ بچائیں گے، سعید آفریدی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email