میرے سب کھلاڑی میرا فخر ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جس پر مجھے مان نا ہو ،بابر اعظم

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ میرے سب کھلاڑی میرا فخر ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جس پر مجھے مان نا ہو۔

تفصیلات کے مطابق  قومی  کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کھلاڑیوں سے  ملاقات  گزشتہ روز شعیب ملک کے بیٹے کی سالگرہ کے دوران کی  جس میں انہوں نے کھلاڑیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ سب بہت اچھا کھیل رہے ہو آپ سے اچھا کوئی نہیں  ہے،ہمیں جیت کا تسلسل برقرار رکھنا ہے۔

بابر اعظم نے حسن علی سے کہا کہ حسن آپ بہترین باؤلر ہو، سوشل میڈیا نا دیکھیں اپنی گیم پر توجہ دیں آپ بڑے میچ کے بڑے باؤلر ہو۔

بابر اعظم  نے حسن علی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ ہمارے مین باؤلر ہیں مورال بلند رکھیں ہم سب کی سپورٹ آپکے ساتھ ہے۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حفیظ بھائی آپ سے ہم بہت کچھ سیکھتے ہیں انشاءاللہ آپ ہمیں میچز جتوائیں گے۔

 قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں چاہے آسٹریلیا آئے یا جنوبی افریقہ ہم جیتیں گے اور فائنل جیت کر قوم کو خوشخبری دیں گے۔

The post میرے سب کھلاڑی میرا فخر ہیں کوئی بھی ایسا نہیں جس پر مجھے مان نا ہو ،بابر اعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email