کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار

وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔
عثمان بزدار نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا کہ ہم نے شوگر ملوں سے پچھلے ادوار کے اربوں روپے کے بقایا جات کسانوں کو واپس دلوائے۔

ان کا کہنا تھا کہ فصل کے معاوضے کی بینک اکاؤنٹ کے ذریعے ادائیگی کا قانون بر وقت کٹوتی کے بغیر ادائیگیوں کو یقینی بنائے گا۔
عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ اور ان کی خوشحالی تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اس سال گنے کی فصل کے لیے ہم نے کم از کم قیمت 225 روپے فی من رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ 2018 تک گنے کے کاشتکار کو 180 روپے کی سرکاری قیمت کے بجائے 110-120 روپے ملتے تھے وہ بھی کئی ماہ بعد، ہماری پالیسیز کی وجہ سے کاشتکاروں کو 3 سال میں فصل کا بہترین اور بروقت معاوضہ ملا ہے۔

The post کاشتکاروں کے حقوق کا تحفظ تحریک انصاف حکومت کی اولین ترجیح ہے، عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email