ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،افغانستان نے نمیبیا کو با آسانی شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے سپر 12 مرحلے میں افغانستان نے نمیبیا کو با آسانی 62 رنز سے شکست دے دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ابو ظہبی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے اس میچ میں  افغانستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

افغانستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے   مقررہ 20 اوورز  میں 5 وکٹوں کے نقصان پر  160 رنز بنائے۔

افغانستان کی جانب سے محمد  شہزاد نے 45 رنز کی اننگ کھیلی، حضرت اللہ ززئ 33،کپتان محمد نبی 32 جبکہ اصغر افغان نے 31 رنز کی اننگ کھیلی۔

نمیبیا کی جانب سے روبن ٹرمپلمین اور  لوفٹی ایٹون نے 2،2 وکٹیں حاصل کیں جبکہ اسمتھ نے 1 وکٹ حاصل کی۔

ہدف کے تعاقب میں  نمیبیا کی بیٹنگ لائن اپ لڑکھڑا گئی اور مقررہ 20 اوورز  میں صرف    98 رنز بنا سکی۔

نمیبیا کی جانب سے  ڈیوڈ ویس نے 26 رنز کی اننگ کھیلی، لوفٹی ایٹون 14،مائیکل وان 11، کپتان ایراسمس  صرف 12 رنز بنا سکے جبکہ نمیبیا کے  6 بلے باز ڈبل فگر میں داخل نہ ہو سکے۔

افغانستان کی جانب سے  نوید الحق اور حامد حسن نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں، گلبدین 2 جبکہ راشد خان نے 1 وکٹ حاصل کی ۔

The post ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،افغانستان نے نمیبیا کو با آسانی شکست دے دی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email