پیپلز پارٹی نے کراچی پر نااہل ایڈمینسٹریٹرمسلط کردیا ہے، مصطفیٰ کمال

پاک سر زمین پارٹی کے چیئرمین مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی نے کراچی پر نااہل ایڈمینسٹریٹرمسلط کر دیا ہے۔
مصطفیٰ کمال نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک بیان میں کہا کہ پیپلز پارٹی نے کراچی پر نااہل ایڈمینسٹریٹر مسلط کر دیا ہے جو کہتا ہے کہKMC کا کام ہسپتال اورتعلیمی ادارے چلانا نہیں صرف صفائی کرنا ہے۔

پارٹی چیئرمین کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی ایڈمینسٹریٹر کے ذریعے کراچی کے ہسپتالوں، تعلیمی اداروں اور کے ایم سی کی املاک پر قبضہ کرنا چاہتی ہے۔
مصطفیٰ کمال کا مزید کہنا تھا کہ کراچی کے اداروں میں ملازمت کا حق صرف کراچی والوں کا ہے۔

The post پیپلز پارٹی نے کراچی پر نااہل ایڈمینسٹریٹرمسلط کردیا ہے، مصطفیٰ کمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email